• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹ لیکچرر کی تقرری کیلئے کوہاٹ یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس وقااحمدسیٹھ اور جسٹس غضنفرخا ن پرمشتمل دورکنی بنچ نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں کنٹریکٹ لیکچرر کی تقرری کیلئے دائررٹ پریونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ‘عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے محمدمنیرعمر کی جانب سے وسیم الدین خٹک ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار نےکوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں کمپیوٹرسائنس لیکچرر کی پوسٹ پر تقرری کیلئے درخواست دی اورمیرٹ لسٹ پردوسرے نمبر پرتھاجبکہ تین پوسٹیں تھیں اوریونیورسٹی انتظامیہ نے اس کی تقرری نہیں کی جو کہ غیر قانونی اقدام ہےلہٰذااس کی مستقل پوسٹ پرحق بنتاہے عدالت عالیہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب مانگ لیا۔
تازہ ترین