سیکورٹی فورسزنے تربت میں آپریشن کرکے دو دن پہلے مارے گئے 15 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں ہلاک دہشت گرد یونس توکلی بدھ کے روز مارے گئے افراد کےقتل میں ملوث تھا ،آپریشن عبدالرحمان گاؤں، تربت میں کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ پر کالعدم گروپ بلوچستان لبریشن کے دہشت گرد موجود تھے، دوران محاصرہ دہشت گردوں نے فورسزپرفائرنگ کی،فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد یونس توکلی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد یونس توکلی بی ایل ایف کے8 بڑے کمانڈرزمیں سےایک تھا۔دہشت گردوں سے مقابلہ بلیدہ کے 20 کلومیٹرمغرب اور25 کلومیٹرشمال میں ہوا۔