تربت فائرنگ کا واقعہ سرحد سے 175 کلومیٹر دور پیش آیا، 6افراد کو کوئٹہ لے جانے والے اسمگلرز کی شناخت ہوگئی ہے ۔
ایف آئی اے نے سانحہ تربیت کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے ،جس میں بتایا گیا ہے کہ 6 میں 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ادھر بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ سانحہ تربت انتہائی افسوسناک ہونے کے ساتھ ظلم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ تربت لسانی بنیادوں پر تقسیم کی سازش تھا،انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ ہے۔
سرفراز احمد بگٹی نےیہ بھی کہا کہ سانحے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔