• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کو ہٹانے کیلئےسندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہٹانے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے ۔ یہ قرار داد تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے جمع کرائی ۔ قرار داد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ۔ حیرت کی بات ہے وزیر خزانہ لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں مگر وزارت خزانہ پر کوئی توجہ نہیں ہے ۔
تازہ ترین