نیپال میں تباہ کن سیلاب دل دہلا دینے والی صورتحال، لوگ مدد کیلئے آگے آئیں، منیشا کوئرالا
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالا نے گزشتہ روز نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب کو دل دہلا دینے والی صورتحال قرار دیتےہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ کھٹمنڈو میں منعقدہ ایک بھارتی ٹیلی ویژن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیشا نے کہا کہ نیپال میں آنے والے شدید سیلاب کی تباہی نے انہیں صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔