• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ واقعہ ،خیبر پختونخوا پولیس پر دبائوہے نہ برداشت کریگی ،عمران خان

Todays Print

 اسلام آبا د(جنگ رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بہت شرمناک بات ہے کہ چند عناصر اور سیاستدان ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عورت کو برہنہ کرکے گائوں میں گھمانے جیسے قابل مذمت جرم کو پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کرتے ہوئے حقائق کو توڑ مروڑ کر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں،آئی جی پولیس نے کہا ہے صوبائی کابینہ کے کسی رکن نے اس معاملے پر ڈی پی اویاآرپی او سے رابطہ نہیں کیا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا کے بیان کے مطابق صوبائی کابینہ کے کسی بھی رکن نے اس معاملے پر ڈی پی او یا آر پی او سے رابطہ نہیں کیا اور نہ مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے ، عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے پولیس کے مخالف لوگ جن کی میڈیا کے چند عناصرمدد کررہے ہیں ،اس واقعہ کی آڑ میں اپنی خواہشات پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواء پولیس مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے بہت ہی اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہی ہے ، اور اس سلسلے میں پولیس پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے ،اور نہ ہی پولیس یا پی ٹی آئی کسی قسم کا دبائو برداشت کرے گی۔

تازہ ترین