سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) اتوار کے روز وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی بیٹی کی شادی سلطان خان کے بیٹے کے ساتھ لاہور میں انجام پائی جس میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عبا سی ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،حمزہ شہباز، قمر الزمان کائرہ ، ضلعی چیئرمین زکوٰۃ سہیل اقبال ، چیئرمین لیبر میونسپل کارپوریشن میاں عبدالشکور، طاہر بٹ ، ایم لطیف ، چئیرمین اورنگ زیب شاہ جی ، عابد مقصود کے علاوہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایم اے ایز اور ایم پی ایز ، میئر سیالکوٹ، ضلعی چیئرپرسن، یوسی چیئر مین، کونسلرز و دیگر کارکنان کے علاوہ تاجر برادری کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔