ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ، قومی باکسر کا کہنا ہے کہ کولمبین باکسر سے اُن کی فائٹ ممکنہ طور پر پاکستان کیلئے آخری ہوگی ۔
پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر پاکستان کے لئے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔
محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کریں لیکن حالات نے مجبور کردیا ہے ۔
محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقراررکھنے کیلئے کولمبیا کے باکسرز سے مقابلہ کریں گے جس کے لیے وہ کل لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں، محمد وسیم نے تقریباً دو سال کے پروفیشنل کیریئر میں 8فائٹس کی ہیں اور تمام میں حریف کو مات دی ہے ۔