• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک چیک پلیئر یانا نووٹنا کا انتقال

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیوٹی اے) ڈبلز کی سابق عالمی نمبرایک اور سنگلز کی دوسری پوزیشن کی حامل کھلاڑی یانا نووٹنا کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا۔

Jana-Natova222

انکی عمر 49برس تھی، عالمی ٹینس ایسوسی ایشن نے یہ افسوسناک اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جانا نے کینسر سے ایک طویل عرصے تک مقابلہ کیا اور وہ اپنے آبائی ملک چیک ری پبلک میں اپنے اہل خانہ کے درمیان انتقال کرگئیں۔

Jana-Natova333

اپنے شاندار ایتھلیٹک کی وجہ سے جانی جانے والی جانا نےپروفینشل وومن سرکٹ میں چودہ برس کے دوران چوبیس ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹلز اور 76ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔

دوبار ومبلڈن سنگلز کے فائنل تک رسائی کے باوجود انکی اصل شہرت کی وجہ 1998کےسنگلز کے فائنل میں فرانس کی نتھالی توزیٹ کے خلاف کامیابی تھی۔انھوں نے 1997کے ڈبلیو ٹی او فائنل میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

یانا نے 17گرینڈ سلیم ٹائٹلزبشمول بارہ ڈبلزاورچار مکس ڈبل ٹائٹلز جیتے تھے۔انکا نام 2005کےانٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، انھوں نے اپنے طویل ٹینس کیئریر میں سو ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔

حالیہ سالوں میں وہ ٹینس کی کوچنگ کررہی تھیں۔آل انگلینڈ کلب کے 1993کے فائنل میں جرمن ٹینس سپراسٹاراسٹیفی گراف سے شکست کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور انکے آنسو نکل پڑے تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈچز آف کینٹ نے انکی حوصلہ افزائی کی تھی۔

تازہ ترین