• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا معمر جوڑے پر تشدد ،ڈی ایس پی‘ایس ایچ او سمیت 6اہلکار معطل

ملتان،لاہور(نمائندہ جنگ،آئی این پی )پولیس تھانہ چہلیک نے اراضی پر مبینہ قبضے کیخلاف احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے کو تشدد نشانہ بنا ڈالا ایس ایچ او چہلیک نے دیگر اہلکاروں کی مدد سے بزرگ میاں بیوی کو گھسیٹ کر پولیس گاڑی میں ڈال دیا اور انہیں تھانے لے گئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی ایس پی کینٹ ،ایس ایچ او تھانہ چہلیک سمیت6اہلکاروں کو معطل کر دیاتفصیل کے مطابق فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کی رہائشی 75 سالہ نسیم بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ صبح سے ایم ڈی اے دفتر کے باہر ایک بینر اٹھائے سڑک کنارے احتجاج کر رہی تھی نسیم بی بی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے نے قوانین کے بر عکس فاطمہ جناح کالونی میں ہماری رہائشی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے ، بڑی مشینوں کے ذریعے گھر بھی مسمار کر دیئے ۔ نسیم بی بی کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی چیکنگ کے لئے سابق ڈی جی گلزار حسین شاہ کو درخواست دی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے معاملے کی جانچ پڑتال کی اور فیصلہ ہمارے حق میں دیا لیکن ایم ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر موسیٰ خان ہمیں مسلسل تنگ کر رہے ہیں ، جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ اس ضمن میں ایم ڈی اے ڈائریکٹر لینڈ سٹیٹ مینجمنٹ موسیٰ خان نے کہا ہے کہ نسیم بی بی سے چار کنال اراضی خریدی گئی تھی جس کے معاوضے کا تعین کر دیا گیا تھا لیکن خاتون نسیم بی بی سکیم سے اراضی باہر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں ، سکیم سے اراضی نکالنا ممکن نہیں ہے ، سکیم کو کامیاب کرنا ایم ڈی اے کی ذمہ داری ہے ۔
تازہ ترین