ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اورڈپٹی پراسیکیوٹر نیب ملتان محمدرشیدقمرنے ممبرنیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے سے زاتی وجوہات کی بناءپر معذرت کرلی ہے اوروہ بطورڈپٹی پراسیکیوٹر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ یادرہے کہ وزارت قانون حکومت پاکستان کی جانب سےانھیںممبرنیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا۔