لندن (نیوز ڈیسک)بلغاریہ کے گریگو دیمتروف نے نیٹو اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر 19سال بعد کوئی بڑا ایونٹ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ڈیوڈ گوفن نے 7مرتبہ کے چیمپئن راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ لندن میں جاری سال کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلغاریہ کے گریگوردیتمروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بلجیم کے ڈیوڈگوفن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6, 7-5اور 3-6سے ہر ا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے 19سال کے بعد اپنے کیریئر کا کوئی بڑا ایونٹ جیتا۔ بلغاریہ کے گریگوردیتمروف نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کے جیک سوک کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ایونٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گریگور نے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں جس کو وہ دیر تک یاد رکھیں گے۔