ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے15دسمبرکوملتان قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم پرجلسےکیلئےضلعی انتظامیہ نےباقاعدہ اجازت دیدی۔پی پی کےمقامی عہدیداروں کی جانب سے چند روزقبل انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی ۔دریں اثناء جلسہ کے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنوانےکےلئےگزشتہ روزپیپلزپارٹی کےوفدنےڈی سی ملتان نادرچٹھہ سےانکےآفس میں ملاقات کی وفدکی قیادت خواجہ رضوان عالم کررہےتھےجبکہ نفیس انصاری،ڈاکٹرجاوید صدیقی،ملک نسیم لابر،راؤساجدعلی،شیخ غیاث الحق،خواجہ نورمصطفےٰ، راناجاویداختر،چوہدری یاسین، نذر محی الدین بھٹہ،ملک اقبال سرگانہ، خواجہ عمران،میاں احسن، طارق شاد، امین ساجد، نذیرکاٹھیاوفدمیں شامل تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نےسکیورٹی کےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔