ملتان ( نمائند گان )رحیم یار خان میں ماں اور 2بچوں کو ٹریلر،باپ بیٹے کو کار نے کچل دیا دیگر شہروں میں حادثے ،5افراد جاں بحق ،11طلبا زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان تاج گڑھ کامحمد صدیق اپنی بیوی ناہید بانو ، بیٹیوں مریم اور علیشاہ ، بیٹے سعد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل ٹریلر سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں محمد صدیق کی بیوی ناہید بانو ، بیٹی مریم اور بیٹا سعد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ خود محمد صدیق اور بیٹی علیشاہ شدید زخمی ہو جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم ٹریلرڈرائیورفرارہوگیا علاوہ ازیں خانپور کے رہائشی محمد نواز اپنے بیٹے سعد کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر نواں کوٹ روڈ پر جارہے تھے کہ اسی دوران سامنے سے آنیوالی کار نے بے قابو ہوکر کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑگئے دریں اثنا تحصیل خانپور کا18سالہ محمدعبداللہ موٹرسائیکل پرشہر جارہاتھا کہ رکشہ سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا۔شیخ زید ہسپتال میں دم توڑگیا۔فیروزہ میں کاٹن فیکٹری کے قریب سکول وین اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہوگئی جس میں 11سٹوڈنٹس زخمی ہوگئےفیروزہ ہسپتال میں 8اور تحصیل ہیڈ کوارٹر میں2سٹوڈنٹس کو شفٹ کردیا گیا۔شدید زخمی طالبہ 8سالہ طیبہ کو طبی امداد کیلئے رحیم یا رخان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ملتان سے جلالپور پیروالہ جانیوالی ویگن علی پور موڑ کے قریب کھمبے سے جاٹکرا ئی جس سے ایک خاتون مسافرسکو مائی زوجہ مقصود احمد سکنہ ہتھیجی جاں بحق ہو گئی جب کہ تمام 6مسافر زخمی ہو گئے کروڑ لعل عیسن میں طالبعلم عامر سہیل سکول سے موٹر سائیکل پر جارہاتھاکہ سگو موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عامر سہیل جاں بحق ہو گیاجب کہ فقیرحسین شدیدزخمی ہوگیا۔کبیروالا بستی کوڑے والا کے نزدیک آٹھ سالہ پانچویں جماعت کا طالب علم ضیاالرحمن سکول سے واپس گھر جا رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹریلر نےٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔کوٹ ادو تونسہ بیراج بستی شیخاں کے ماہی گیرمحمد ابراہیم شیخ کا 16سالہ بیٹا محمد راشد جو کہ ذہنی معذور تھا اور روڈ پر کھڑے ہوکر آنے جانے والی ٹریفک کوروک کر ان کے ساتھ بھاگتا تھا ،گزشتہ شام اس نے آئل ٹینکر کو روکا جو کہ تیز رفتاری کی وجہ سے اس پر چڑھ گیا محمد راشد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔