• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ملتان کے ڈپٹی پراسیکیوٹر کی بطور رکن این آئی آرسی تعیناتی محمدخورشید قمر نے چارج سنبھالنے سے معذرت کرلی

ملتان (اے پی پی)ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خورشید قمر کو ممبر نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعینات کردیاگیا ہے،یہ تعیناتی وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں آئی اور اس حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں 2سال کےلئے تعینات کیاگیا ہے ،خورشید قمر آج کل نیب ملتان میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے اس حوالے سے کہاکہ انہیں یہ نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے لیکن وہ ذاتی وجوہات کی بناءپر این آئی آرسی کے رکن کی حیثیت سے چارج نہیں سنبھالیں گے اورنیب ملتان میں ہی انچارج پراسیکیوشن ونگ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین