پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 2ہزار300 کلو ملاوٹ شدہ مصالحےتلف اور3 ہزار کلو مربے قبضے میں لےلیے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق پہلی کارروائی راولپنڈی کے علاقےگنج منڈی میں کی گئی ،جہاں ایمان،مچھلی اور موربرانڈ کے نام سے فروخت کیے جانے والے مصالحوں میں چوکر، برادہ اور ٹیکسٹائل کلرز سمیت دیگر ملاوٹی اجزا شامل کیےجارہےتھے۔
موقع پر تجزیاتی رپورٹ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر2ہزار300 کلو مصالحے تلف کردیے گئے۔
دوسری کارروائی نسواری بازار میں کی گئی،جہاں ایک بڑے گودام میں مربوں کو پھپھوندی لگی ہوئی تھی اور مرے ہوئے چوہے وہاں پڑےہوئےتھےتاہم گودام سے مختلف فوڈ پروڈکشن کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے 3ہزار کلو کے قریب مربے قبضے میں لےکرگودام سیل کر دیاگیا۔