• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، نشہ میں دھت کار سوار نے رکشہ کو ٹکر ماردی ، اسکول کے 3کمسن طلباءزخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں علمدار چوک پر نشہ میں دھت کار سوار نے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 3اسکول کے کمسن طلباءزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایاگیا ‘کار ڈرائیور گرفتار جسے بعدازاں بااثر شخصیت کابیٹا تھانے سے چھڑاکر لے گیا۔ علاوہ ازیں پھلیلی کے علاقے میں لین دن کے تنازعہ پر چھریوں کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح قاسم آباد کے علاقے سے دیوان فیملی کے 3بچے شاذمل‘ رکھی مل اوردلکش مل رکشہ میں اپنے اسکول جارہے تھے کہ علمدار چوک کے قریب تیزرفتار کار نے رکشہ کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور رکشہ میں سوار تینوں بچے زخمی ہوگئے علاقہ مکینوں نے کار سوار جوکہ نشے میں دھت تھااسے پکڑکر بھٹائی نگر پولیس کے حوالے کیاتھا اورزخمی بچوں کو فوری طورپر سول اسپتال روانہ کیاتھا ۔ذرائع کاکہناہے کہ حادثے کا ذمہ دار کارڈرائیور کو بعدازاں ایک بااثر سیاسی شخصیت کابیٹا تھانے کے لاک اپ سے چھڑاکرلے گیا۔ ”جنگ“ نے جب اس سلسلے میںتھانے فون کیاتو فون وصول نہیں کیاجارہاتھا اورنہ ہی گرفتارملزم اوراسے چھڑا کرلے جانے والے شخص کا نام بتایا جارہاہے ۔دریں اثناءپھلیلی تھانے کی حدود تین نمبرتالاب کے علاقے میں لین دین کے تنازعہ پر دوستوں میں جھگڑاہوگیا جس کے دوران چھریوں کے وار سے 28سالہ ندیم ولد نورمحمد شیخ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایاگیا۔
تازہ ترین