ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن نے رواں مالی سال میں جولائی 2107ءسے 20نومبر تک آمدنی کےاعداد وشمار جاری کردیئے ،جس کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن نے شعبہ پسنجر کی مد میں 78کروڑ 17لاکھ20 ہزارروپے، فریٹ کی مد میں23کروڑ16 لاکھ 80ہزار روپے،سنڈری میں 7کروڑ80لاکھ90ہزار روپے ،دیگر کوچنگ کی مد میں 2کروڑ13لاکھ70ہزارروپےاور اراضی کی مد میں 6کروڑ59لاکھ90ہزار روپےکی آمدنی ہوئی ہے، بتا یا گیا ہے فریٹ کے شعبے میں ریلوےملتان ڈویژن کی کارکردگی نمایاں رہی ،اس مد میں ہدف سے 2کروڑ56لاکھ 50ہزارروپے زائد آمدنی حاصل ہوئی ، ڈی ایس ملتان ڈویژن علی محمدآفریدی نے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کنٹرول روم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گڈزٹرینوں کو فوری اور بروقت منزل مقصود پر پہچا یا جائے۔