لاہور سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث شاہدرہ شیخوپورہ سیکشن مسلسل کئی گھنٹے سے بندہے،جس کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکارہیں۔
ریلوےذرائع کے مطابق شاہدرہ شیخوپورہ سیکشن کی بندش کے باعث قراقرم، کوئٹہ اور شالیمار ٹرینوں کو براستہ وزیرآباد لاہور لایا جا رہا ہے،جس کے باعث یہ ٹرینیں کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
لاہور اور راولپنڈی سیکشن پر ریل کاروں سمیت دیگر ٹرینیں معمول کےمطابق رواں دواں ہیں،جبکہ لاہور کراچی مین لائن پربھی ٹرینوں کی آمدورفت معمول کےمطابق جاری ہے۔