سندھ کے شہر گھوٹکی میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جابحق ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جابحق اور ان کی ماں شدید زخمی ہوئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آگ گھر میں چراغ کی وجہ سے لگی۔
زخمی ماں کو تحصیل اسپتال ڈہرکی منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھی۔