نواب شاہ(بیورورپورٹ)سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے26نومبر کو کراچی میں ہونیوالے یوم شہداء کے جلسے کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نوابشاہ پریس کلب پہنچ کر ختم ہوئی۔ اس موقع پر نثار کیریو، اطہر شاہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام 26نومبر کو کراچی جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اس میں بھرپور شرکت کریں۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر قادر مگسی سندھ کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ سندھ کو لٹیروں کے چنگل سے آزاد کرایا جائے۔