کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والی قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لئے ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان کردیا ہےجن کو تین دسمبر کو آرام باغ باسکٹ کورٹ پر محمد یعقوب قادری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، آفیشلز میں غلام محمد خان عمر محمود ، یاسر غفار ، محمد آصف ، فاروق اعوان ، طارق نواز ، ابرار علی ، راجہ شیراز ، محمدنوید ، خرم رفیع ، طارق حسین ، ممتاز احمد ، طفر اقبال ، گلام رسول ، جاوید احمد خان ، عدنا ن علی ، غلام محمد، آصف محمود ، عامر غیاث ، عامر شریف ، زاہد ملک ہارون خان، محمدمبشر، جمیل احمد،زعیمہ خاتون ، اقرار اویس ، آسیہ اور آمنہ مختار شامل ہیں، طارق حسین کو آرگنائزنگ سیکریٹری اور عبدالناصر کو چیف آرگنائز نامزد کیا گیا جبکہ محمدیعقوب کو کوآرڈینٹر نامزد کیا ہے،فیڈریشن کے سکریٹری خالد بشیر دو دسمبر کوکراچی میں میڈیا کانفرنس میں چیمپئن شپ کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔