• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں شادی کی تقریبات بھی موخر

اسلام آباد ( بلال ڈا ر /خبر نگار خصوصی ) فیض آباد دھرنا کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں شادی بیاہ کی تقریبات بری طرح متاثر ہوئیں ، شادی ہالز انتظامیہ نے شیڈول تبدیل یا ایڈوانس رقم واپس کرنے سےا نکار کر دیا ۔ ہفتہ کو فیض آباد دھرنا آپریشن کے وجہ سے جڑواں شہروں میں پہلے سے طے شدہ شادی کی تقریبات بری طرح متاثر ہوئیں ، آئی ایٹ اسلام آباد، شمس آباد ، سکتھ روڈ ، رحمان آباد ، کمرشل مارکیٹ ، صدیقی چوک ، ایکسپریس ہائی وے پر موجود شادی ہالز میں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات بری طرح متاثر ہوئیں کیونکہ یہ علاقے یا ان کے راستے مظاہرین اور پولیس میں ہو نے والی جھڑپوں کی وجہ سے بند رہے اور اس دوران مظاہرین گاڑیاں توڑ تے رہے جس باعث شہریوں نے شادی کی تقریبات میں شرکت سے گریز کیا جبکہ متعدد افراد نے تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی ہالز کی انتظامیہ کو شیڈول تبدیل کرنے کیلئے کہا جسے ہالز کی انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ہم نے تمام انتظامات کر لئے ہیں ہم شیڈول تبدیل یا ایڈوانس رقم واپس نہیں کر ینگے ۔
تازہ ترین