• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری قوتوں کو کمزور نہیں ہونا چاہیے، خورشید شاہ

The Democratic Forces Should Not Be Weak Khursheed Shah

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےکہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے موجودہ صورتحال میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح پیغام دیا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوری فورسز کو قطعی طورپر کمزور نہیں ہونا چاہیے، ملک میں آئین، قانون، پارلیمنٹ موجود ہے لہٰذا آئین اورقانون کے مطابق بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی معاملات کو سیاسی نعرو ں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں اگر پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو رابطے کروں گا۔

تازہ ترین