• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹینس، امین شفیع، نعمان اور حسن فاروق سیمی فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امین شفیع، ایم نعمان آفتاب اور حسن فاروق نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈی اے کریک کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 18 سنگلز کے کوارٹر فائنل میں امین شفیع نے اشیش کمار کو 6-2، 6-1سے، محمد نعمان آفتاب نے پربت کمار کو 7-5،6-3 سے شکست دی جبکہ حسن فاروق کو محمد علی کے کورٹ میں نہ آنے پر واک اوور دیدیا گیا۔ انڈر 14بوائز سنگلر کوارٹر فائنل نے ریحان جواد نے عمار اسمعیل کو 6-4، 6-2سے اشیش کمار نے اشعر صدیقی کو 6-0، 6-1سے، مہاتر محمد نے ارحان اسد کو 6-0، 6-1سے اور محمد یحی احتشام نے اشعر میر کو 7-5 ،6-2سے شکست دی۔ گرلز انڈر 18کے دوسرے رائونڈ میں حانیہ نوید نے ڈومن کیو راڈریجر کو 6-0، 6-0سے زیر کیا۔ 55 پلس سنگلز پہلے رائونڈ میں جاوید آگرا والا نے ناصر دائود کو 8-2سے اور دوسرے رائونڈ میں کریم گل آغا نے مستحسن بلا کو 8-3سے شکست دی۔
تازہ ترین