ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان کی سابق ڈویژنل صدر شگفتہ حبیب ، سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی ملتان شہر ملک ابو بکر اعوان ، سینئر رہنما ضیاء انصاری، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان سٹی ایوب انصاری اور صوبائی حلقہ 194کے صدر طارق محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ 15دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیدیم ملتان میں تاریکی جلسہ عام 2018ء الیکشن میں پیپلزپارٹی کی بھرپورکامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔اور ملکی سیاست کی نئی سمت متعین کرے گا جبکہ 15 دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ملتان جلسہ تمام مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ 194کے صدر طارق محمود کھوکھر کی رہائش گاہ پر ان کو اور جنرل سیکرٹری ار شد بھٹہ کو منتخب ہو کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اور پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے کیا ۔