راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں پانچ افرادزخمی ہوگئے ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تھانہ بنی کو زوہیب حسن نے بتایا کہ میں اورمیرا چھوٹا بھائی محمد جہانزیب عمر18سا ل ارشد محمود کی چارپائی بننے کی دکان میں کام کرتے ہیں اتنے میں کاشف عرف کاشی میرے چھوٹے بھائی کو گالیاں دینے لگا منع کیا تو اس نے قریب ہی پڑی ہوئی آہنی چرخی اٹھا لی اور اس سے سیدھے وار میرے بھا ئی جہانزیب پر کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ تھانہ وارث خان کو یاسر امین سکنہ ڈی اے وی کا لج روڈنے بتایاکہ میں اور میراحقیقی بھا ئی آصف امین سنو کر کلب اقبال روڈمیں گیم کھیلنے گئے تو عمرا ن عرف رولا سے ہمارا جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے قتل کی نیت سے مجھ پر سیدھے فائر کئے جس سے میں زخمی ہو گیا ۔تھانہ صدربیرونی کو سائیں محمد اکبر نے بتایاکہ شام چاربجے میں اپنے گھر سے باہر نکلا تو نصیر ، نور زمان سکنہ جٹال میرے گھر کے سامنے موجود تھے مجھے دیکھتے ہی نور زمان نے نصیر سے کہا کہ اسے قتل کر دو نور زمان کی آواز سنتے ہی محمد نصیر نے پسٹل نکال کر مجھے قتل کر نے کی نیت سے سید ھا فائر مجھ پر کیا ، میں گر پڑا اور چیخ وپکار شروع کر دی وجہ عناد زمین کاتنازع ہے ۔تھانہ بنی کو احمد بلال قریشی نے بتایا کہ سنوکر کھیلنے ادریس ماکیٹ میں سنوکر کلب گیا جہاں خرم انصاری اوراس کے چچا شفقت محمود نے مجھے ما رنا پیٹنا شروع کر دیا اور مجھے گھسیٹتے ہوئے اپنی دکان میں لے گئے جہاں انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔تھانہ ٹیکسلاکوفیاض جمیل نے بتایاکہ میں اور میری بیٹی سکول سے گھر کی طرف جارہے تھے کہ 2 نامعلوم مسلح ملزموں نےنے جان سے مارنے کی نیت سے مجھ پر پسٹل سے فائر کیا جس سے میں شدیدزخمی ہوگیا۔تھانہ واہ کینٹ کومحمد اسلم نے بتایا کہ مہرخان،اسماعیل نے مجھے دانت پر مکامارا جس سے میرادانت ٹوٹ گیا۔