• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوںمیں وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک گاڑی ایک موٹرسائیکل چوری ہوگئی جب کہ دھوکہ دہی اورخیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم ہوگئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ سے محمد سیاب خان کی کار نمبرایس ٹی جی-423،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سے حمزہ ندیم کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی این 1112 چوری ہوگئی،تھانہ ائرپورٹ کو سیدیونس شاہ نے بتایاکہ کامران،خالد اورلودھی مجھ سےدھوکہ دہی کے ذریعےبیڈشیٹس کے لئے 12لاکھ روپے لے کر فرارہوگئے۔تھانہ وارث خان کو سلیمان فاروق نے بتایا کہ سائل کی شا دی فوزیہ حسین سے ہو ئی میری بیوی کی بھابی فرخندہ بی بی نے امر پورہ میں ایک مکان لینے کے لئے سائل کی بیوی سے دھو کہ دہی اور غلط بیانی کرکے 8لاکھ 50ہزار رو پے بطو رقرض لئے جو اب واپس نہ دے رہی ہے ۔تھانہ وارث خان نے جاوید اقبال کی رپورٹ پر راشدمحمود کے خلاف ایک عدد چیک مالیتی8لاکھ،تھانہ آراے بازارپولیس نے محمد ارشد کی رپورٹ پر نویداختر کے خلاف ایک چیک مالیتی13لاکھ روپے ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین