• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی معاملات کوسیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے ملک کی موجودہ کشیدہ صورتحال پرواضح کیا ہے کہ مذہبی معاملات کوسیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، جمہوری قوتوں کوکمزورنہیں ہونا چاہئے،ملک میں آئین ، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے کیلئے پارٹی قیادت نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو ذمہ داری اداکروں گا۔انہوں نے کہاکہ مذہبی معاملات کوسیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا واضح پیغام ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔تمام معا ملا ت آئین، قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوری فورسزکوکمزورنہیں ہوناچاہیے۔ملک میں آئین ، قانون اور پارلیمنٹ موجودہے ۔

تازہ ترین