• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد حامد اور انوشہ رحمٰن مستعفی نہیں ہورہے، مریم اورنگزیب

Todays Print

اسلام آباد(اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھرنا ختم کرانے کے لئے حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا،وفاقی وزراءزاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفیٰ نہیں دیا،استعفے سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے حکم دیاکہ دھرنا ختم کرانے کیلئے غیر مسلح آپریشن کیا جائے ۔ 

آپریشن روکنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دھرنے والے مسلح تھے اس لئے آپر یشن روکنا پڑا۔حکومت اپنے نقطہ نظر سے عدالت کو کل آگاہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے،معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے،اس کے ساتھ دیگر ناموں کو منسلک کرنا غیرذمہ دارانہ ہے ،سب کو اجتناب کرنا چاہئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرکے اسلام آباد روالپنڈی کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین