اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے دھرنا ایشو پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا،وفاقی وزیر قانون کے استعفیٰ کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے کیا جاتا تو بہتر ہوتا، حکومت کی پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان تھے ۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کو اختیارات دینے کے بعد وزیرقانون کے استعفیٰ سے کچھ اور تاثر بنا ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ دین پر سیاست بہت خطرناک ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت مدت پوری کرے، وقت پر الیکشن ہوں، کسی قومی حکومت کی حمایت نہیں کریں گے۔
سید خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہحکومت چوہدری نثار کو نکالنا نہیں چاہتی وہ نکلنا نہیں چاہتے، پی پی نے اپنے دور حکومت نے ہمیشہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا ،گزشتہ روز وزیر داخلہ نے مجھے آپریشن کی وضاحت کی تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو از خود نوٹس لینا چاہئے، جانیں کیسے گئیں، اداروں کی اداروں کے اندر دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔