• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کی اپیل خارج،عدالت کے پاس ہر کسی سے نمٹنے کی طاقت ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

Todays Print

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ میں صدر لاہور ہائی کورٹ بار ملتان بنچ شیر زمان کی اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان بار کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں؟ یہ وہ عدالتیں نہیں جن میں جب چاہا آپ نے مار پیٹ کرلی،پہلے وکیل نچلی عدالتوں کا احترام نہیں کرتے تھے اب اعلیٰ عدلیہ کا احترام بھی نہیں کیا جاتا ،جبکہ سپریم کورٹ نے صدر لاہور ہائی کورٹ بار ملتان بنچ کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔ پیر کو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس ہر کسی سے نمٹنے کی طاقت ہے ،آپ کے کنڈکٹ کو دیکھ کر لگتا ہے آپ یہ سسٹم برباد کرنا چاہتے ہیں،نان پروفیشنل لوگوں کو سسٹم برباد نہیں کرنے دوں گا ،بعض وکیل اپنی سیاست کے ذریعے عدالتوں کو برباد کرنا چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین