• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب نےتحصیل کمپلیکس راولپنڈی کی پرانی بلڈنگ کی جگہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے فزبیلٹی رپورٹ طلب کرلی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلی پنجاب نےتحصیل کمپلیکس راولپنڈی کی پرانی بلڈنگ کی جگہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے فزبیلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے۔میاں شہباز شریف کےڈپٹی سیکرٹری نارتھ علی آر رضوی کی طرف سے کمشنرراولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھجوائے گے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم این اے حنیف عباسی نے16نومبر2017کو وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کی تجویز پیش کی تھی۔وزیر اعلی پنجاب چاہتے ہیں کہ مجوزہ تجویز کی لاگت سمیت فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جائے اور جلد از جلد بھجوائی جائے تاکہ اس پر فیصلہ کیا جاسکے۔
تازہ ترین