لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون کے ساتھ دہشتگردی کرنے میں ایک وزیر نہیں پوری حکومت ملوث ہے ۔جب تک وزیر اعظم اور کابینہ ڈرافٹ کی منظوری نہ دے کوئی بل ایوان میں پیش نہیں ہوتا ۔قانون کا بدلہ جانا محض اتفاق نہیں تھا ۔ تحقیقاتی رپورٹ کا منظر عام پر نہ آنا لمحہ فکریہ ہے ۔ ایک وزیر کا استعفیٰ بکرے کی ماں کو بچانے کیلئے دلوایا گیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ ہو یانیوز لیکس کی یا ختم نبوت قانون بدلنے کی تحقیقات ہو،حکمرانوں کی مرضی کی فائنڈنگ نہ آئے تو وہ شائع کرنے سے انکار کر دیتے ہیں ۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کا مشترکہ اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک کی وطن آمد پر انکے استقبال کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔