قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دھرنےسےدنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پیغام گیا۔
لاہورمیں جیونیوز سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوکشید ہ صورتحال پرتشویش اور پاکستان کے مثبت امیج اورسالمیت کی فکر ہے۔
خورشید شاہ کا کہناتھاکہ ہم نےبحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی پی رہنما نےمزید کہا کہ نوازلیگ پارلیمنٹ سے دور رہتی ہے، حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا جبکہ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کی بالادستی میں اضافہ کیا ہے۔