ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے مالی سال 2015/16ء کے آڈٹ پیروں پر ملتان سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں کی میٹنگز طلب کرلی ہیں ، جو 13 دسمبر تک جاری رہیں گی ، 4 دسمبر کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال ، 5 دسمبر کو کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان ، 6 دسمبرکو چلڈرن کمپلیکس ملتان کے سربراہاں میٹنگ میں شرکت کریں گے۔