ملتان (سٹاف رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزآف پاکستان نے سرجری کے ٹوآکس (toacs) امتحانات کے لئے لاہور اور اسلام آباد میں امتحانی سنٹرز بنادیئے ہیں جبکہ ملتان کو نظرانداز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے 3 ڈویژنوں ملتان ،بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کے درجنوں ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹرز کو پریشانی کا سامنا ہے اور انہیں امتحانات کے لئے لاہور جانا پڑے گا انہوں نے اس صورتحال پر احتجاج کیا ہے اور ملتان میں بھی فوری سنٹر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔