• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کی عدم فراہمی، راولپنڈی سمیت چار شہروں میں ایکسائز تھانے قائم نہ ہوسکے

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب حکومت کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث راولپنڈی سمیت صوبہ کے دیگر چار بڑے شہروں میں ایکسائز تھانوں کے قیام کے حوالے سے پیشرفت نہ ہو سکی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے راولپنڈی ، ملتان، لاہور اور رحیم یار خان میں ایکسائز تھانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے فائل ورک بھی مکمل کر لیا گیا تھا مگر ان تھانوں کے قیام کیلئے فنڈز ہی مختص نہیں کئے گئے جس کے باعث ایکسائز تھانے قائم نہیں ہو سکے ۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا نیا نام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول کئی ماہ پہلے رکھا گیا تھا مگر آج بھی منشیات کی روک تھام کیلئے محکمہ ایکسائز سے زیادہ پولیس کام کر رہی ہے، ایکسائز حکام کئی ماہ بعد کوئی ایک منشیات کا کیس پکڑتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر منشیات کی برآمدگی کے کیس درج کئے جاتے ہیں۔محکمہ ایکسائز کے حکام عملہ کی کمی کے ساتھ ساتھ وسائل کی کمی کا بھی رونا روتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر انہیں عملہ زیادہ فراہم کیا جائے تو ان کی کارکردگی اس حوالے سے بہتر ہوسکتی ہے ۔
تازہ ترین