دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنے فن کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو دنگ کرتے ہیں ، ایسے ہی ایک چینی کسان سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جس میں چاپ اسٹکس کے ذریعے ایکروبیٹکس پرفارم کر کے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر دیا ہے ۔
چینی صوبے Shandongکے رہائشی 54سالہ معمر شخص نے محض پریکٹس کے ذریعے ایکرو بیٹکس میں ایسی مہارت حاصل کر لی ہے کہ بڑے بڑے بازیگروں کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کر دیاہے۔
کہیں تو اس کسان نے چاپ اسٹکس پر بڑی بڑی فٹبالز رکھ کر گھمانا شروع کیاتو کہیں رِنگز پر رکھے ایک بڑے برتن کو بھی حیرت انگیز مہارت سے ہوا میں گھمانا شروع کر دیا، اور تو اور دیوہیکل ڈرم بھی باریک لکڑی پر ایسے متوازن کیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں چکرا گئیں۔