جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 70 سال گزرنے کے باوجود صوبوں کو وسائل پر حق نہیں مل رہا۔
بنوں میں جے یو آئی کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ قبائل کی ملکیت پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق ہے، انہیں یہ حق دیا جائے۔