ملتان(سٹاف رپورٹر) باوثوق زرائع کے مطابق سی آئی اے ملتان کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں انویسٹی گیشن کے 3 ڈی ایس پیز کی سیٹوں کے نام تبدیل کر نے اور انہیں سی آئی اے میں شامل کر نے کیلئے تجاویز حکام کو بھجوادی گئی ہیں ،محکمانہ ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کےخلاف سی آئی اے کو سرگرم کیاجارہا جبکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بھی بنایا جارہا ہے جسکے ڈی ایس پیز علیحدہ علیحدہ ہوں گے۔