پشاور( خصوصی نامہ نگار) پشاور فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ میں ڈی سی پشاور سرکار ٹیم نے ٹائون تھری جیگوارز ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ضلعی انتظامیہ پشاور ، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے تعاون اور یوتھ گلیم پراجیکٹ کے زیراہتمام جاری فٹ بال لیگ میں گزشتہ رو ز دو میچ کھیلے گئے ، پہلے میچ میں ڈسی پشاور سرکار اور ٹائون تھری جیگوارزکے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں ڈی سی پشاور سرکار ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 ویں اور 55 ویں منٹ میں گول کرکے کامیابی حاصل کی، دوسرا میچ چترال مارخور اور ٹائون ون ٹائیگرز کے درمیان کھیلاگیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔لیگ میں پشاور ڈسٹرکٹ کی 10 ٹیمیں لے رہی ہیں گروپ اے میں اسلامیہ کالج ستوری ، حیات آباد توریالی ، سرحد ننگیالی ، سٹی ایگلزاور قصہ خوانی درویش جبکہ گروپ بی میں چترال مارخور، ٹائون تھری جیگوارز، خیبر ازمری ، ڈی سی پشاور سرکاراور ٹائون ون ٹائیگرز شامل ہیں ۔