• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن ٹیم قائداعظم فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) محمد لعل کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سوئی سدرن گیس کمپنی نے نیشنل بینک کو4-1 سے شکست دیکر قائداعظم ڈپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ممبر علی بہار بروہی تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ملک کی دو بڑی فٹ بال ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع تھی لیکن سوئی سدرن گیس کے کھلاڑیوں نے نیشنل بینک کو ناک آئوٹ کردیا۔ میچ کا پہلا گول 29 ویں منٹ میں سوئی سدرن کے اسٹار فارورڈ محمد لال نے مشکل زائویئے سے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر سوئی سدرن کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں سوئی سدرن مکمل طور پر میچ میں چھائی رہی۔52 ویں منٹ میں امجد حسین نے سوئی سدرن کا دوسرا گول کیا۔ 72 ویں منٹ میں نیشنل بینک کا واحد گول آدم حمید نے اسکور کرکے مقابلہ 2-1 کیا۔ 82 ویں منٹ میں سوئی سدرن کے عبدالرزاق نے میچ کا چوتھا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات سے چند منٹ قبل محمد لال نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کرکے اسکور 4-1 کیا۔
تازہ ترین