کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوسری قومی انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ پیر سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شروع ہوگی جس میںسات ٹیمیں حصہ لینگی، پاکستان آ رمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، میزبان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، سکریٹری عبد الناصر اور ایم نسیم نے ہفتے کو پریس کانفرنس میںایونٹ کی تفصیلات کا اعلان کیا جس کے مطابق سات ٹیموں کو دو گروپوںمیں شامل کیا گیا ہے، ٹیموں میں پاکستان آرمی، نیوی، ائیر فورس، واپدا، ریلویز، پولیس اور پی او ایف شامل ہیں،فائنل نو دسمبر کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کا افتتاح سکریٹری کھیل سندھ نیاز عباسی کریں گے،پہلے روز قائد اعظم اور علامہ اقبال الیون کے درمیان نمائشی میچ سےایونٹ کا آغاز ہوگا، اس موقع پر بھرپور تعاون کرنے پر غلام محمد خان نے ایس ایس پی سائوتھ جاوید اکبر ریاض اور بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض کا شکریہ ادا کیا۔