• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کر رہی ہے ،حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے ،معیشت کے پہیے کا رواں دواں ہونا نیک نیتی اور دن رات لگن سے کام کرنے کا نتیجہ ہے ،امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اورا نشا ا للہ وہ دن بھی آئے گا جب پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان ، پرنسپل این سی اے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری اور افضل خان ڈھانڈلا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء سے پہلے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہر طرف تاریکیوں کے ڈیرے تھے لیکن اب یہ دور ہو گئے ہیں جس سے معیشت کا پہیہ بھی گھوم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا جائے تو ا س کا پھل بھی ملتا ہے اور حکومت کی کامیابیاںاس کا منہ بولتا ثبوت ہیں
تازہ ترین