ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف ملتان ضلع کے صدر اور سٹی جنرل سیکرٹری میں صلح ہوگئی ہے ،بتایا جاتا ہے کہ ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ اورسٹی جنرل سیکرٹری ندیم قریشی کے درمیان اختلافات تھے اور ندیم قریشی کے رویہ کے خلاف ضلعی صدر کی جانب سے قیادت کو تحریری شکایات بھی کی گئی تھیں اور سٹی جنرل سیکرٹری معطل بھی رہے ، گزشتہ دنوں ندیم قریشی کا بیک بون کا آپریشن ہوا جس پر اعجاز جنجوعہ ان کی عیادت کیلئے گئے ، ذرائع کے مطابق ندیم قریشی نے اپنے رویہ پر ان سے معذرت کرلی ،دریں اثناء ضلعی صدر اعجازجنجوعہ نے صوبائی حلقہ 197 میں پی ٹی آئی کے متوقع امیدواروں کی فہرست میں سٹی جنرل سیکرٹری ندیم قریشی کا نام بھی شامل کرلیا ہے ، قبل ازیں انہوں نے اس لسٹ میں ان کا نام شامل نہیں کیا تھا یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ اعجاز جنجوعہ خود بھی اس حلقے سے امیدوار ہیں۔