پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ نے جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔
خورشید شاہ نے کہاکہ انہوں نے ن لیگ چھوڑتے وقت جاوید ہاشمی کو پارٹی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا ،جاوید ہاشمی کو بھگانے میں ن لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا ، آج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے ، جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا ۔
نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات میں عدالت پر اعتماد کرنا چاہئے، یقین ہے کہ عدالت ان کے مقدمات میں انصاف کرے گی۔