• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان 3:پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نےمنشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 3پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تےہوئے ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو مذکورہ اہلکاروں کو گرفتار کر کے 6 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ سیتل ماڑی میں 2014 ءمیں درج مقدمہ سرکار بنام محمد جمشید میں سب انسپکٹر اعجاز حسین، ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد اور کانسٹیبل شاہد کو پیش ہونے کےلئےقبل ازیں متعددمرتبہ احکامات جاری کئے تھےجن پر عمل درآمدنہیں کیاگیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسندکی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ سیتل ماڑی سے 19 دسمبرکوجواب طلب کرلیاہے، فاضل عدالت میں ملتان کی منظورمائی نے درخواست دائر کی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ اوتھانہ نیوملتان کوپسندکی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہیں کرنے کاحکم دیاہے، فاضل عدالت میں ملتان کی اللہ رکھی نے درخواست دائر کی تھی،ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمات میں ملو ث 2 ملزموں عمران احمدکو 15 ماہ قید اور10 ہزارروپے جرمانہ،ملزم ماجدحسین کوایک سال پروبیشن پررہنے اورکمیونٹی سروس کرنےکا حکم دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات برآمد ہونے کے مقدما ت میں ملوث ایک ملزم طالب حسین کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری خارج کرنے کا حکم دیاہے،ملزم ارشدکی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرپولیس سے 19 دسمبر کو ریکارڈ طلب کرلیاہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نےڈکیتی کے مقدمات میں ملو ث3 ملزموں رمضان کا3 روزہ جسمانی ریمانڈ، علی احمداورمحمدقاسم کا2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنےکاحکم دیاہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بجلی چوری اوروجعلسازی کے مقدمات میں ملوث 2 ملزموں رمضان اور عدنان کوجیل بھجوانےکاحکم دیاہے۔
تازہ ترین