• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتلوں کی نشاندہی کی وجہ سے رپورٹ کو دبایا گیا، طاہر القادری

The Report Was Pressed For The Killers Tahir Ul Qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤ ن میں14 کارکنان کو شہید اور90 کوگولیاں ماری گئیں، قاتلوں کی نشاندہی کی وجہ سے رپورٹ کو دبایا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا،ہمارامطالبہ تھا استعفا دیں اورتحقیقات کے لیےجےآئی ٹی بنائیں،ہم سپریم کورٹ کے3جج صاحبان پرمشتمل ٹریبونل کامطالبہ کررہےتھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاتھاکہ ذمے داری ان پرآئی توفوری استعفا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کےاستعفےکامطالبہ نہیں ماناجارہاتھا، اسلام آبادمیں ہمارادھرنا75روزجاری رہا،دھرنےکےبعدہم نےقانونی جنگ لڑنےکافیصلہ کیا۔قوم کے سامنے ہے سارے عمل میں ساڑھے تین سال گزر گئے۔

پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ ہماری طے شدہ حکمت عملی تھے کہ اس کیس کو صرف روکیں گے حکومت کو بلڈوز نہیں کرنے دیں گے، ہماری کوشش تھی کہ کیس کو ان کے دور میں فیصلے کے مراحل میں داخل نہیں ہونا چاہیے۔

طاہرالقادری نے مزیدکہا کہ فیصلے پر عدلیہ کے شکر گزار ہیں، فیصلےمیں کہاگیاہےکہ متاثرین کو رپورٹ کی کاپی فوری دی جائے۔

تازہ ترین