پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ابھی تو صرف دروازہ کھلا ہے، انصاف ملنے میں بہت مرحلے ابھی باقی ہیں، وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف اور شہباز شریف اپنے حواریوں کیساتھ جیل میں ہوں گے۔
سانحہ مڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پرآنے کے بعد اپنے رد عمل میں طاہر القادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مظلوموں کے حق میں فیصلہ دے کر آئینی اور قانونی فریضہ ادا کر دیا ہے۔
پی ٹی اے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھا کہ سانحہ کی ذمہ داری ان پر آئی تو فوری مستعفی ہو جائیں گے۔